• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ دہشت گردوں نے دوران تفتیش مولانا یوسف لدھیانوی ، مفتی نظامی الدین شامزئی ، مفتی محمود، اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما واصف عزیز اور سپاہ صحابہ کے کارکنوں کے قتل سمیت درجنوں دہشت گردی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت یافتہ ہیں اسلحہ چلانے اور بم بنانے کی تربیت یافتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کالعدم سپاہ محمد کے دو دہشت گرد گورنگی کے علاقے باغ کورنگی کے قریب موجود ہیں ،پولیس نے چھاپہ مارکر دونوں دہشت گردو کرار حسین اور کامران حیدر کو گرفتار کر کے غیر قانونی ہتھیار برآمد کرلیے، سی ٹی ڈی کے مطابق دنوں دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جامعہ بنوریہ ٹاون کے شیخ اہلحدیث مولانا یوسف لدھیانوی ، مفتی نظام الدین شامزئی ، شیر شاہ میں مفتی محمود ، 2001 میں تاجر عبدالرزاق ٹیسٹی والے ، 2001 میں کشمیر روڈ پر سپاہ صحابہ کے 8 کارکنان، 2007 میں ملیر محبت نگر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ دار اور متحدہ طلباء محاذ کے سرگرم رہنما واصف عزیز ، 2014 میں میں ملیر کھوکھرا پار کے علاقے میں دو حقیقی بھائیوں تنویر اور توصف ، 2013 میں ناگن چورنگی کے قریب شاہد آٹوز کے مالک شاہد سمیت درجنوں افراد کو قتل کیا ہے، دونوں دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ان کا تعلق کالعدم سپاہ محمد آغا حسین گروپ سے ہے۔

تازہ ترین