آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: کوئی پاکستانی کھلاڑی پہلی پوزیشن نہ لے سکا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

بیٹسمینوں کی فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے لوکش راہول تیسری اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

بولرز کی عالمی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے جبکہ قومی کرکٹر عماد وسیم آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

عالمی بولنگ فہرست میں دوسرے نمبر پر مجیب الرحمٰن، انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایڈم زمپا نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

عالمی آل راؤنڈر فہرست میں محمد نبی پہلے، شکیب الحسن دوسرے، گلین میکسویل تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اس فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی اس فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ٹاپ 10 میں اپنی پوزیشن مزید بہتر کی ہے۔

بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کےا یڈم زمپا نے ٹاپ 5 میں شمولیت اختیار کی ہے تو دوسری طرف انگلینڈ کے کرس جارڈن 2 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں آگئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید