• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے 12 رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 12 رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

راولپنڈی کی عدالت نے  سابق میئر سردار نسیم، سابق ایم این اے ملک ابرار کی بھی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

سول جج عمر حسن نے 30 تیس ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔

راولپنڈی  میں  پی ڈی ایم رہنماؤں نے کامران مارکیٹ سے پریس کلب تک ریلی نکالی تھی۔


 کورونا وائرس  ایس او پیز  کی خلاف ورزی پر  پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین