• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان کورونا کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کووزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف اقدامات اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کامقصد لوگوں کووائرس اوربھوک سے بچانا ہے۔کورونا سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔

بل گیٹس نے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے اقتصادی سرگرمیوں کو بحال رکھنے ہوئے وبائی مرض کا مقابلہ کیا۔

دونوں شخصیات کے درمیان احساس پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی۔

تازہ ترین