پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائیکورٹ نے سبارڈینیٹ جوڈیشل ٹربیونل کے احکامات کی روشنی میں عامرنذیرٗ ڈاکٹرخورشید اقبال اورصوفیہ وقارخٹک کو گریڈ21میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی حیثیت سے بحال کردیا اورانہیں اس سکیل میں تمام بقایاجات اورمراعات دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ ریٹائرڈسیشن جج سبحان شیر اورحیات علی شاہ کی پنشن بھی بحال کردی پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے ان ججوں کی بحالی کے علیحدہ علیحدہ اعلامیے جاری کردئیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں بھرتیوں کے الزام پر3 ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججوں کی تنزلی کی تھی جن میں عامرنذیر ٗ خورشیداقبال اورصوفیہ وقارخٹک شامل ہیں ان ججوں نے اس فیصلے کو پشاورہائی کورٹ کے سبارڈینیٹ جوڈیشل ٹربیونل میں چیلنج کیا،ٹربیونل نے 3ٗ اکتوبر2020ء کودونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پرفیصلے کوکالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں گریڈ21میں بطورڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے ان احکامات کی روشنی میں پشاورہائی کورٹ نے گذشتہ روزان ججوں کی بحالی کااعلامیہ جاری کردیا ۔