الاہور(وقائع نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وکلاءکو سہولیات کی عدم فراہمی فیسکو چیف کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئندہ سماعت تک حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سارے افسر جیل میں ہوں گے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے وکلاءکو سہولیات فراہم نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ فیسکو نے کوٹ مومن میں عدالتوں کو بجلی فراہم کی گئی ہیں، مگر وکلا چیمبر کو بجلی فراہم نہیں کی گئی، سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جاے ،فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ وکلاءکو سہولیات فراہم کرتا اولین ترجیح ہے،سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس سڑکوں کی تعمیر، سیوریج جیسے ایشوز فوری حل کرائیں۔