• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ہائی کورٹ نے وکیشن ججز کی نامزدگی کا اعلان کردیا

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطا بق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات (2جنوری 2021تا 20فروری2021) کے دوران کوئٹہ میں ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت کے لئے وکیشن ججز کی نامزدگی کر دی ہے۔تعطیلات کے دوران پہلے ہفتہ (4جنوری 2021تا 9جنوری2021)جسٹس محمد اعجازسواتی، دوسرے ہفتہ (11جنوری2021تا 16جنوری 2021) جسٹس ظہیر الدین کاکڑ، تیسرے ہفتہ (18جنوری 2021تا 23جنوری 2021) جسٹس نذیر احمدلانگو چوتھے اور پانچویں ہفتہ(25جنوری 2021تا 30جنوری2021 اور یکم فروری 2021تا 6فروری 2021) جسٹس عبد الحمید بلوچ جبکہ چھٹے اور ساتویں ہفتہ(8فروری 2021تا 13فروری2021 اور 15فروری 2021تا 20 فروری 2021) جسٹس روزی خان بڑیچ ویکیشن ججز کے فرائض انجام دینگے۔مزید براں اس دوران اگر کوئی ویکیشن جج کسی وجہ سے دستیاب نہ ہو تو کوئٹہ میں موجود جج ضروری نوعیت کے سیول اور کریمینل کیسزکے سماعت کر سکتا ہے۔ 
تازہ ترین