• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی میں مال آف ہیومینٹی کا اہتمام، 750 خاندانوں کا استفادہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک نے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی) اور پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے اشتراک سے "مال آف ہیومینٹی" کا اہتمام کیا،مال آف ہیومینٹی کا یہ انوکھا تصور ہےایچ ایچ آر ڈی نے اپنے یوتھ ایمپاورمنٹ اور انکائنڈ تحائف پروگرام کے تحت متعارف کرایا ہے جس کے لئے امریکہ کی مسلم کمیونٹی ایک ساتھ جمع ہو کر پوری دنیا میں انسان دوست خدمات فراہم کرتی ہے جس کا مقصد رضاکار وں کی شمولیت ، اخوت کا فروغ دینے اور معاشرے کو معاوضہ دینا ہے۔ مال میں کپڑے ، جوتے اور دیگر سامان تقسیم اور پشاور یونیورسٹی کے کلاس فور ملازمین کو خریداری کا تجربہ فراہم کیا گیا، یونیورسٹی آف پشاور کے کلاس 3 اور کلاس 4 کے ملازمین کے 750 سے زیادہ خاندانوں کو مکمل طور پر بلا معاوضہ خریداری کا تجربہ ملا۔ اس موقع پر صدر پیوٹا پروفیسر ڈاکٹر فضل ناصر ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذاکر جان، چیئرمین کریمنالوجی پروفیسر ڈاکٹر بشارت حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سوشل ورک ڈاکٹر محمد ابرار، منیجرایچ ایچ آر ڈی نعیم ارشد اعوان بھی موجود تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم واطلاعات کامران بنگش تھےجنہوں نے یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ سوشل ورک کی کائوشوں کو سراہا اور یونیورسٹی سے مستقبل میں اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد کے اہتمام کے لئے حکومت سے تعاون کرنے پر زور دیا۔
تازہ ترین