پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی دانیال راحیل اور فریال محمود کی نئی پوسٹس سے ان کی علیحدگی کے حوالے سے زیرگردش افواہوں کی تردید ہوگئی۔
شادی کے 7 ماہ بعد فریال اور دانیال کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے اور علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
دانیال راحیل نے اہلیہ فریال محمود کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تصاویر شیئر کر کے تمام افواہوں کو رد کردیا۔
دانیال راحیل کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں دونوں نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
دانیال نے اپنی بیوی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ’سالگرہ مبارک بیوٹی فل‘۔ فریال محمود نے یہ تصاویر اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی شیئر کی۔
فریال محمود اور دانیال راحیل کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔