• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 16 ہزار کی سطح بھی عبور کر گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ہے جہاں انڈیکس 16 ہزار کی سطح بھی عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 ہزار 148 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 450 پر آ گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 522 کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 05 پیسے کا ہو گیا

ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے کی کمی سے 278 روپے 05 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے کا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید