• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم کیوں عائد نہ ہوئی؟

شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی کی جانب سے 265 ڈی کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 265 ڈی کی درخواست آئندہ سماعت کے لیے مقرر کر دی جس کی وجہ سے ان پر آج فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

سی آر پی سی 265 ڈی کے تحت الزامات ثابت نہ ہونے پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی روکنے کا کہا جاتا ہے۔

دوسری جانب اسی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللّٰہ، عظیم اللّٰہ، طاہر صادق، مہر جاوید، چوہدری آصف پر فردِ جرم عائد کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان کو طلب کیا تھا۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہوئے حملے کے کیس میں بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر پہلے ہی فردِ جرم عائد ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید