پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان کا کہنا ہے کہ وزیرS اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا حالیہ دورۂ چین پاکستان کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے، معاشی تعاون بڑھانے اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو تیز کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملک نور اعوان نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں اضافہ ہو گا، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کو کئی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کا یقین دلایا ہے، جو ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مددگار ہو گا۔
انہوں نے مریم نواز کی قیادت کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ان کی متحرک سفارت کاری پاکستان کے عالمی تعلقات میں بہتری کا سبب بن رہی ہے۔
ملک نور اعوان نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ پنجاب سمیت پورے پاکستان کے لیے ایک نئے ترقیاتی باب کا آغاز ہو گا۔
انہوں نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی حمایت کریں۔