• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ساحل پر 3 کلو میٹر طویل سائیکلنگ ٹریک کا افتتاح

کراچی کے ساحل پر شہریوں کے لیے 3 کلومیٹر طویل سائیکلنگ ٹریک کا افتتاح کردیا گیا، شہری نشان پاکستان سے خیابان اتحاد تک 8 فٹ چوڑے ٹریک پر سائیکلنگ کا شوق پورا کرسکیں گے۔

ڈائریکٹر سی بی سی عادل رفیع نے اس سائیکل ٹریک کا افتتاح کیا جس کی لمبائی 3 کلو میٹر اور چوڑائی 8 فٹ پر محیط ہے۔

ٹریک سی ویو پر عبدالستار ایدھی ایونیو روڈ پر بنایا گیا ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ٹریکس کی حفاظت کے لیے خصوصی ٹیم کو بھی یہاں تعینات کیا ہے جس کا کام ٹریک کی حفاظت کرنا اور یہ ٹیم لوگوں کی رہنمائی بھی کرے گی۔

تازہ ترین