• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم اتحاد کے مزید 3 ایم این ایز،17 ایم پی ایز نے استعفے بھیج دیئے

سیالکوٹ(نمائندگان جنگ)پی ڈی ایم اتحاد میں شامل اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے پارٹی قیادت کواستعفے بھیجنےکاسلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز 3ایم این ایز اور 17ایم پی ایز نے استعفے بھیج دیئے۔ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی ایم این ایز،ایم پی ایز نے اپنے استعفے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو جمع کرا دئیے۔سیالکوٹ کے حلقہ این اے 72 سے ارمغان سبحانی ،این اے 73 سے خواجہ محمد آصف،این اے 74 سے علی زاہد، ایم پی ایز ذیشان رفیق، محمد افضل، عارف اقبال،مسرت خواجہ، نوید اشرف، لیاقت علی، خوش اختر ،منثا اللہ اور ارشد جاوید نے ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف کو اپنے استغی جمع کرا دئیے۔ جبکہ این اے 75 سے رانا شیم احمد اور پی پی 44 سے عبد الستار،پی پی نے تاحال اپنے استغی جمع نہیں کرائے۔اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن محمد اسحاق نے بھی اپنا استعفیٰ سپیکر کو بھیج دیا ہے۔

تازہ ترین