• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی ہے ہماری بیٹیاں کمیشن پاس کرکےASIs بن گئیں


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن پاس کرنے والی لڑکیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لڑکوں کے ساتھ ہماری بیٹیاں بھی مقابلہ کرکے، کمیشن پاس کر کے اے ایس آئیز بن گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس میں سندھ پبلک سروس کمیشن پاس 93 اے ایس آئیز میں آفر آرڈر تقسیم کیے، ان ایس پی ایس سی پاس کرنے والے اے ایس آئیز میں 6 فیمیل اے ایس آئیز بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمیشن کے ذریعہ منتخب ہونے والے اے ایس آئیز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر نئے بھرتی ہونے والے اے ایس آئیز کا اچھا کیریئر ہے،  نئے اے ایس آئیز کو پولیس میں ایمانداری اور سچائی سے کام کرنا ہے۔

 سید مراد علی شاہ کی  تقریب میں آمد پر پولیس کے دستے کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو سلامی پیش کی۔

اس دوران نثار احمد کھوڑو، سہیل انور سیال، ایم این اے خورشید جونیجو، جمیل سومرو اور آئی جی پولیس بھی وزیراعلیٰ سندھ کےہمراہ تھے۔

تازہ ترین