• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی نیٹ ورک نے یورپی یونین کا جعلی لیٹر ہیڈ استعمال کیا، معید یوسف


وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ  بھارتی نیٹ ورک نے یورپی یونین کا جعلی لیٹر ہیڈ استعمال کیا، بھارت نے عالمی قوانین توڑے اور جرائم کا ارتکاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس دشمن سے ہم نمٹ رہے ہیں وہ ایک ملک نہیں بلکہ ایک مافیا بن گیا ہے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں یورپی اراکین کا دورہ را اسپانسرڈ تھا، بھارتی نیٹ ورک نے یورپی ایم پیز کو پاکستان کے خلاف اکسایا۔

معید یوسف نے کہا کہ پھر پورے تھنک ٹینکس کھڑے کیے گئے اور یو این کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا، بھارتی نیٹ ورک نے پاکستان کے خلاف جعلی مظاہرے کرائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی نیٹ نے نئی دلی میں بیٹھ کر سیکڑوں جعلی ویب سائٹس بنائیں، بھارتی نیٹ ورک نے عالمی نشریاتی اداروں کو بھی استعمال کیا۔

تازہ ترین