• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر منظم سیاحت سے ملک کو نقصان ہوا، وزیراعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیر منظم سیاحت سے ملک کو نقصان ہوا، سیاحتی مقامات پر  ماحولیات کے  تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔

اسلام آباد میں سیاحت سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مری کے سیاحتی مقام پر بغیر منصوبہ بندی کے عمارتیں کھڑی کی گئیں، سیاحتی مقامات صاف ستھرے ہوں گے تو سیاح زیادہ آئیں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ جتنی سیاحت ملک میں آج ہورہی ہے تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔


انہوں نے کہا کہ موبائل فون سے بھی ٹورازم کو فروغ ملا، لوگ سیاحتی مقامات پر جاکر تصاویر بناتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ اسکینگ سے سالانہ 50 ارب ڈالرز کماتا ہے، ہمارا  ناردرن ایریا سوئٹزر لینڈ سے دو گنا بڑا علاقہ ہے۔

تازہ ترین