• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے نامور کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا کو ہارٹ اٹیک

بالی ووڈ کے نامور کوریو گرافر، ہدایت کار اور ٹی وی شو کے جج ریمو ڈی سوزا کو ہارٹ اٹیک کے بعد ممبئی کے اسپتال منتقل میں داخل کرادیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ بھارتی شوبز اسٹار کو آج دوپہر دل میں تکلیف ہوئی، وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ ( آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے کیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج ریموڈی سوزا کے خاندانی ذرائع نے انہیں ہارٹ اٹیک آنے کی تصدیق کی۔


خاندانی ذرائع نے ساتھ ہی ان کی طبیعت میں بہتری کی نوید سنائی اور بتایا کہ انہیں ڈاکٹروں نے کڑی نگرانی میں رکھا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں انجیو گرافی کی ہے اور بلاکیج کو دور کردیا ہے جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ریموڈی سوزا ’ڈانس انڈیا ڈانس‘،’ڈانس پلس‘اور نچ بلیے میں بطور جج بھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے بطور کوریو گرافر کک، زیرو، باجی راؤ مستانی ،بجرنگی بھائی جان اور یہ جوانی ہے دیوانی جیسی بڑی فلموں میں اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں۔

ریموڈی سوزا نے ہدایت کے طور پر کئی بڑی فلمیں بنائیں، جن میں ریس 3، اے بی سی ڈی ،اے بی سی ڈی 2 شامل ہیں۔

تازہ ترین