• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی استعفوں کے معاملے پر کلیئر ہے، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پی پی استعفوں کے معاملے پر کلیئر ہے۔ استعفوں کے بعد ضمنی انتخابات نہیں قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔

نثار کھوڑو نے لاڑکانہ سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اقتدار پر مزید مسلط رہنا ملک کے لئے تباہی ثابت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بڑا جلسہ عام ہوگا۔


انھوں نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ سونپے جانے پر بھی تنقید کی۔

تازہ ترین