• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، کامیاب مذاکرات‘ سیل مارکیٹوں اور دکانوں کو کھول دیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کئے جانیوالی مارکیٹوں اور دکانوں کو کھول دیا گیا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز تاجر انصاف کے صدر شاہد خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران تاجر انصاف کے صدر شاہد خان نے تاجروں کو درپیش مسائل اور کورونا ایس او پیز سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور بند دکانوں کو کھولنے کی اپیل کی جس پر ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردہ دکانوں کو کھولنے کے احکامات جاری کئے اور ہدایت کی کہ تاجر برادری ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے بصورت دیگر آئندہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ تاجر انصاف کے صدر شاہد خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تاجر ایس او پیز پر ہر صورت میں عملدرآمد کریں گے اور باقاعدہ دکانوں میں ماسک اور سینی ٹائزرز کا استعمال یقینی بنائیں گے ۔
تازہ ترین