• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینارِ پاکستان پر جلسہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ مینارَ پاکستان پر جلسہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

 پرویز رشید نے لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ لانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچا تھا تو عدلیہ بحال ہو گئی تھی،تاریخ اپنے آپ کو کو دوبارہ دہرا بھی سکتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کے بعد سی ای سی کا اجلاس بلایا ہے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

پرویزرشید نے یہ بھی کہا کہ جب استعفے دیتے ہیں تو ارکان گھروں میں آرام کرنے نہیں جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کے ساتھ سنجیدہ رہی۔

اپنے بیان میں پرویز رشید نے مزید کہا کہ معلوم نہیں کل بختاور بھٹو یا آصفہ بھٹو جلسے میں شرکت کریں گی۔

تازہ ترین