• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کےمزید 5 اراکین نے استعفے قیادت کو بھجوا دیئے

مسلم لیگ نون کے5 اراکین اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دیئے۔

استعفے بھجوانے والوں میں مسلم لیگ نون پنجاب کے ایک ایم این اے اور 4 ایم پی اے شامل ہیں۔

این اے 163 سے رکن اسمبلی سید ساجد مہدی نے استعفیٰ قیادت کو بھجوایا۔


وہاڑی سے پی پی 229  کے محمد یوسف کسیلیہ، پی پی 230 کے سردار خالد محمود ڈوگر، پی پی 234  کے میاں ثاقب خورشید نے استعفےپارٹی قیادت کو بھجوائے ہیں۔

گوجرانوالہ سے نون لیگ کے ایم پی اے چوہدری اقبال گجر نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے۔

اقبال گجر نے اپنے استعفے کے متن میں کہا کہ ملک مشکل حالات میں ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاء غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں، سلیکٹیڈ حکومت سے جان چھڑانے کے لیے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ چوہدری اقبال گجر کے صاحبزادے احسن جمیل گجر وزیراعلیٰ پنجاب کے منہ بولے بھائی اور بہو خاتون اول کی بیسٹ فرینڈ ہیں۔

تازہ ترین