• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم نے 13 دسمبر کے جلسے کے شرکاء کےلئے ہدایت نامہ جاری کردیا


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  نے 13 دسمبر کے جلسے کے شرکا کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ تمام کارکن قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، موسم کے مطابق کارکن چادر، رومال اور مفلر ساتھ رکھیں۔

پی ڈی ایم کے  ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کارکنان چھتری، پانی کی بوتل جو  پینے اور  وضو کے کام آسکے  پاس رکھیں۔

 ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ کارکنان مقامی قیادت سے رابطے میں رہیں اور اپنے گروپ  سے الگ نہ ہوں۔

پی ڈی ایم کے  ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے شرکاء موبائل چارجنگ کے لیے پاور بنک یا ڈبل بیٹری کا انتظام کریں۔


ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے شرکا قانون  کا احترام کریں، کارکنان پنڈال میں سیکیورٹی کی ذمہ دار انصارالاسلام تنظیم کےساتھ تعاون کریں۔

پی ڈی ایم نے کہا کہ  شرکاء توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ سے اجتناب کریں، قومی املاک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، تمام کارکنان ایک دوسرے کا احترام کریں اور بحث و تکرار  سے گریز کریں۔

تازہ ترین