آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍ رجب المرجب 1442ھ 26؍فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

11جماعتیں اقبال پارک بھرنے کےلیے سر توڑ کوششیں کررہی ہیں، فیاض چوہان


وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی زبردستی کارکنان کو لانے کا سلسلہ نہ رک سکا، اب 11جماعتیں اقبال پارک بھرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک وزیراعظم  عمران خان کی ایک کال پر کھچا کھچ بھر جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے ہر حلقے کی الگ کرسیاں  لگانے کا حکم دیا ہے، مولانا فضل الرحمان بھی شاید مدرسوں کے بچوں کو آنے کا پابند کریں گے۔


فیاض چوہان نے کہا کہ  پیپلزپارٹی کی دیہاڑی دار مزدوروں کو جلسوں میں بلانےکی روایت بھی سامنے ہے۔

قومی خبریں سے مزید