آپ آف لائن ہیں
پیر16؍ رجب المرجب 1442ھ یکم مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ڈی ایم کا مینار پاکستان میں جلسہ، بلاول ہاؤس میں ٹرک کی تیاری


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے  مینار پاکستان میں جلسے کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے ٹرک کی تیاری جاری ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ  چیئرمین پیپلز پارٹی ٹرک پر سوار ہوکر جلسہ گاہ جائیں گے۔ اس حوالے سے خصوصی ٹرک بلاول ہاؤس لاہور میں تیار کیا جاہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک پر سی سی ٹی وی کیمرے  بھی نصب کیے گئے ہیں۔

ذرائع  پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ  ٹرک پر لائٹس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کل 13 دسمبر بروز اتوار کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں لاہور کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 کا تالا نون لیگی کارکنوں نے توڑ دیا۔

تالا توڑنے کے بعد نون لیگی کارکنوں نے اسٹیج کی تیاری کا سامان اندر پہنچا دیا جس کے بعد مینارِ پاکستان کے احاطے میں اسٹیج بنانے کا کام جاری ہے، مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں کرسیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔


گزشتہ رات بارش کے بعد مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں بعض جگہ پر پانی موجود ہے، جلسہ منتظمین کی جانب سے گراؤنڈ کی صفائی کے لیے کام جاری ہے۔

جلسہ گاہ میں بجلی کے انتظام کے لیے جنریٹر پہنچا دیئے گئے ہیں، جلسے میں روشنی کے انتظامات کے سلسلے میں گراؤنڈ میں سرچ لائٹیں لگا دی گئی ہیں، جبکہ ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کے لیے بھی کام جاری ہے۔

مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ آنے کا سلسلے بھی جاری ہے۔

لاہور میں مینار پاکستان کے سبزہ زار پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکن اپنی پارٹیوں کے پرچم لگا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید