• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ سے لاتعلقی کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹ سے لاتعلقی کی بھارتی کوشش مسترد کرتے ہیں، بھارتی نیٹ ورک نے یو این انسانی حقوق کونسل سے وابسطہ 10 این جی اوز کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم بھارتی دہشت گردی کے منصوبوں اور مالی معاونت کے ناقابل تردید شواہد  دے چکے ہیں۔

 دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی تحقیقاتی گروپ کی رپورٹ نے 116 ملکوں میں پھیلے 150 جعلی میڈیا کو بے نقاب کیا، ای یو ڈس انفو لیب نے 550 سے زیادہ جعلی ویب سائٹس کو بے نقاب کیا۔


ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ای یو ڈس انفولیب نے مردہ لوگوں کےجی اٹھنے، ای یو اداروں کے نام کے جعلی استعمال کو بے نقاب کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے تمام بلند و بانگ دعوے کھوکھلے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر بےنقاب ہونے سے ظاہر ہوتا ہے بھارت ذمہ دار ہے۔

تازہ ترین