محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہورمیں مریم نواز کی ریلی میں زندہ شیر لانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ۔
محکمہ وائلڈلائف پنجاب نے شیر کو تحویل میں لے کر چڑیا گھر منتقل کردیا ہے۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف ملزمان جمعرات کو مریم نواز کی ریلی میں زندہ شیر اٹھالائےتھے ۔
مرکزی ملزم امدادنےلکشمی چوک میں ریلی کے دوران اپنی گاڑی پر شیر کی نمائش کی تھی، جو قانون کے تحت جرم ہے۔
لوگوں کے ہجوم میں زندہ شیر لانے پر ملزم امداد سمیت پانچ افراد کو 80ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، شیر کو تحویل میں لے کر چڑیا گھر منتقل کردیا گیا۔