اٹک میں 11 سال کی بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈی گھیپ میں زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔