• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ’جی میل‘ ہے، جو گوگل کا برانڈ ہے، کمپنی نے اب اسے مزید بہتر بنادیا ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں جی میل صارفین کے حوالے سے بڑا اعلان کیا اور کہا کہ جی میل میں اب مائیکرو سافٹ آفس کا استعمال اور آسان بنادیا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق جی میل میں مائیکرو سافٹ آفس کی فائل کو گوگل ڈرائیو میں محفوظ کیے بغیر بھی تبدیلیاں کی جاسکیں گی۔

جی میل استعمال کرنے والے صارفین کو پہلے بھی مائیکروسافٹ آفس فائل میں ایڈیٹنگ کی سہولت دستیاب تھی مگر اس کے لیے انہیں گوگل ڈرائیور کا سہارا لینا پڑتا تھا۔


گوگل کی طرف جی میل میں اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب اپنی دستاویز بغیر مزید کسی سہارے کے ایڈیٹ کرسکیں گے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد ای میل میں ورڈ یا ایکسیل فائل میں ایک کلک پر اپنی مرضی کے مطابق ایڈیٹنگ ممکن ہوجائے گی۔

جی میل صارف اوریجنل ای میل تھریڈ پر اپ ڈیٹ فائل کے ساتھ ریپلائی کرسکیں گے۔

گوگل کے مطابق گوگل ڈاکس میں مکس پیج سپورٹ میں متعارف کروارہے ہیں جس کے ساتھ صارفین نئی دستاویز کے ساتھ ورڈ فائلز لینڈ اسکیپ اور پورٹریٹ پیج کے ساتھ ایڈٹ کرسکیں گے۔

اپنے بلاگ میں گوگل نے بتایا کہ اگلے سال سے گوگل ڈاکس میں ٹیکسٹ اور واٹر مارکس کے پیچھے تصاویر انسرٹ کرنے کی سپورٹ بھی دی جائے گی۔

تازہ ترین