• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال پاکستانیوں نے گوگل پر کیا کیاسرچ کیا؟

گوگل نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کی 2020 کی سرچ رجحان کی فہرست جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ گوگل کی جانب سےسال کے اختتام پر ویب سرچ موضوعات کی سالانہ فہرست کا اعلان کیا جاتا ہے۔ پاکستانی صارفین کی سرچز فہرست کا سلسلہ 2014 سے شروع ہوا۔

گوگل ویب سرچ موضوعات کی فہرست تیار کرنے کے لیے درجہ بندی کسی بھی موضوع پر زیادہ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کرتا ہے۔

رواں برس درجہ بندی کو  6 کیٹیگریز  یعنی ٹاپ سرچز، افراد، کورونا وائرس، ایونٹس، گیجٹ اور فلموں و ٹی وی میں تقسیم کیا۔


رواں سال شخصیات کی کیٹیگری میں حقوق نسواں کی سرگرم کارکن ماروی سرمد سرفہرست رہیں جبکہ فلموں اور ڈرامے کی فہرست میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

سال 2020  میں تلاش کے رجحانات

1. پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

2. کورونا وائرس

3. پاکستان بمقابلہ زمبابوے

4. گوگل کلاس روم

5. یو ایس الیکشن 2020

6. پی ایس ایل 2020

7. بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ

8. انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا

9. انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز

10. ورلڈومیٹرز(Worldometers)

2020 میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات

1. ماروی سرمد

2. عظمیٰ خان

3. جو بائیڈن

4. علیزہ شاہ

5. حریم شاہ

6. مناہل ملک

7. فلک شبیر

8. عاصم اظہر

9. اَسراء بیلگیچ 

10. سارہ خان

2020 میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی موویز اور ٹی وی پروگرام

1. ارطغرل غازی

2. میرے پاس تم ہو

3. منی ہیسٹ

4. بگ باس 14

5. مرزاپور سیزن 2

6. دیوانگی

7. میرا دل میرا مسافر

8. کورولش عثمان 

9. عہد وفا

10. جوکر

2020 میں کورونا وائرس کے حوالے سے کی جانے والی سب سے زیادہ تلاش

1. تھینک یو کورونا وائرس ہیلپرز

2. کورونا وائرس ٹپس

3. کورونا وائرس اپڈیٹ

4. ورلڈومیٹرز

5. کورونا کیسز

6. پاکستان میڈیکل کونسل

7. کوارنٹین )قرنطینہ(

8. Covid-19

9. Symptoms of Coronavirus

10. کورونا وائرس ویکسین

2020 میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ایونٹس اور مواقع

1. یو ایس الیکشن

2. لیپ ڈے

3. انٹرنیشنل ویمنز ڈے

4. آسٹریلیا فائر

5. گلگت بلتستان الیکشن 2020ء

6. بیروت بلاسٹ

7. موٹروے انسیڈنٹ (Motorway Incident)

8. کبڈی ورلڈ کپ 2020

9. انڈر 19 ورلڈ کپ

10. خبیب بمقابلہ Gaethje

2020 میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی گیجٹ:

1. ہواوی وائی نائن اے

2. انفینکس ہاٹ 7

3. ویوو وی 20

4.  آئی فون 12

5.  انفینکس ہاٹ 9

6. اوپو ایف 17 پرو

7. ویوو ایس 1

8. ویوو وائی 20

9. ویوو وائی فائیو 1

10.ہواوی

تازہ ترین