• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے لوٹ مار کرنے پر معاشی ٹیم کو مبارکباد دی ہے، پلوشہ خان

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لوٹ مار کرنے پر معاشی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ 

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے پر معاشی ٹیم کو شاباش دی گئی۔

انھوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے بیروزگاری کو عام کرنے پر اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ 

ڈپٹی سیکریٹری جنرل پی پی پی نے کہا کہ عمران خان نے بجلی، پٹرول، گیس کے بلوں کے ذریعے عوام کو لوٹنے پر معاشی ٹیم کو شاباشی دی ہے۔

تازہ ترین