• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے نواحی علاقے کوٹ عبدالمالک میں تاجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا، تاجر رہنماؤں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

کوٹ عبد المالک کے ڈوگر چوک میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے تاجر رہنما زاہد عبداللّٰہ کو شدید زخمی کردیا۔

انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے۔

مقتول تاجر زاہد عبداللّٰہ انجمن تاجران لاہور کے نائب صدر سعید مغل کے داماد تھے۔

صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ اور دیگر رہنماؤں نے زاہد عبداللّٰہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین