• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش وبرفباری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے،ایجنسیاں ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا، پنجاب،کشمیر،شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ہفتہ کو تیسرے روز بھی بعض مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی جس سے اوپر کے درجہ حرارت میں کمی آنے سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مظفرآباد میں 52گڑھی دوپٹہ 40،راولاکوٹ 39 ، کوٹلی 25 ، بالاکوٹ 35 ، کاکول 25 ، مالم جبہ 22 ،مری 21 ، اسلام آباد 18 ،راولپنڈی 17، پٹن 10 ، سیدو شریف 09 ، ڈی آئی خان 07 ، کالام 05 ، پاراچنار 04 ، نارووال 17 ، سیالکوٹ 13،لاہور12ٹوبہ ٹیک سنگھ 9، سکردو 08 ، چلاس 07 ، استور 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس دوران مالم جبہ ، کالام 07 ، مری 06 ، استور 04 ، اسکردو 02 اور ہنزہ میں 01 انچ برف باری بھی ہوئی،گزشتہ روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 08 ،پاراچنار منفی 05، گوپس منفی04،بگروٹ ،کالام منفی 03،استور،مالم جبہ، قلات منفی02،اسکردو،مری، کوئٹہ،ہنزہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔ایبٹ آباد شہر میں بارش اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، گلیات کے بعض جگہوں پر ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے، برف باری دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں سیاح گلیات پہنچ گئے ہیں، برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نچے آ گیا، بٹگرام شہر اور گردونواح میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، برف باری کے باعث بالائی علاقوں کی کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں جس سے عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شاہراہ قراقرم پر نیلی شنگ ٹاپ پر برف باری کے باعث پھسلن کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے ،آزادکشمیر سمیت مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ۔

تازہ ترین