• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا جلسہ آج کے موسم کی طرح ٹھنڈا ہے، شبلی فراز


وفاقی وزير اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ آج کے موسم کی طرح ٹھنڈا ہے ، یہ کہہ رہے تھے ریفرنڈم ہوگا تو ریفرنڈم تو ان کے خلاف ہوگیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم دس پندرہ ہزار سے زیادہ لوگ اکٹھے نہیں کرپائی۔

شبلی فراز نے کہا کہ  نہيں پتا کہ اب یہ کہاں منہ چھپاتے پھریں گے، چائے کی پیالی میں طوفان سے سیاسی عدم استحکام نہيں آتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم دس پندرہ ہزار سے زیادہ لوگ اکٹھے نہیں کرپائی، ماحول ٹی وی پر گرم ہے، جلسہ گاہ میں بہت ٹھنڈا ہے۔


 شبلی فراز نے کہا کہ ہم پر پہلے بھی پریشر نہيں تھا، ان کی گيارہ پارٹیوں کے مقابلے میں ہمارا جلسہ دیکھ لیں، چائے کی پیالی میں طوفان سے سیاسی عدم استحکام نہيں آتا۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ذاتی جنگ کو قوم کی جنگ نہیں بنایا جاسکتا، ان کی ذاتی جنگ کے لیے عوام استعمال نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین