• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم کے3 کارندوں کو 24،24 سال قید کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے اور پولیس مقابلہ کا الزام ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم کے3 کارندوں کو مجموعی طور پر 24,24 سال قید کی سزا سنادی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان شفیع اور نذر سمیت تین ملزمان کو اگست 2015 میں اتحاد ٹائون سے گرفتار کیا گیاتھا۔الزام ثابت ہونے پر فاضل عدالت نے ملزمان کو سزا سنادی۔علاوہ ازیں  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس سکندر امیر پہوڑ نے قتل کیس میں نامزد ملزم مقبول احمد عرف مقبولہ کی  درخواست ضمانت مسترد کردی۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے مفرور ساتھیوں کے ساتھ ملکر نصیر احمد ، محمد ابراہیم، محمد شفیق، محمد نیاز، فضل ودیگر کو فائرنگ کرکے ہلاک و زخمی کردیا تھا۔ابتدائی طور پر ملزم کے خلاف تہرے قتل کیس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں سے مزید دو افراد دم توڑ گئے جس کی وجہ سے فائرنگ کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد 5ہوگئی۔جبکہ اسی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں نامزد ملزم وزیر مسیح کو دو برس قید کی سزا سنادی۔
تازہ ترین