• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی اورسینیٹ کا اجلاس کل طلب

پاکستان مسلم لیگ ن کی  ترجمان  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی اورسینیٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کی مرکزی فیصلہ ساز کمیٹیوں اور ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سی ای سی اور سی ڈبلیو سی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ، سی ای سی اور سی ڈبلیو سی کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے لاہور میں ہوگا۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے 8 دسمبر کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی کی منظوری بھی دی جائیگی۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں ووٹ چورحکومت کو اقتدار سے نکال باہر کرنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آٹا چینی ووٹ چورحکومت سے نجات کے فیصلہ کن مرحلے میں فیصلہ کن فیصلے ہوں گے۔

تازہ ترین