لاہور(خبرایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امراء سے روانگی سے قبل اپنے والد مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کو جلسے کی تیاریوں، عوام کے جوش و خروش سے آگاہ کیا اور آئندہ کے حوالے سے ان سے رہنمائی بھی حاصل کی۔