رحیم یارخان (سٹی رپورٹر) سلنڈر سے لیک ہونیوالی گیس کے باعث نجی ہسپتال میں موجود سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ، آگ کی لپیٹ میں آکر سکیورٹی گارڈ سمیت چار افراد جھلس کر زخمی ،گیس لیک ہونے کے باعث سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا‘دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی شدت کے باعث نجی ہسپتال کے دروازے ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، مکین خوف و ہراس میں مبتلا ، تفصیل کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں واقع نجی ہسپتال میں سلنڈر سے لیک ہونیوالی گیس کے باعث سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر سکیورٹی گارڈ محمد اصغر اور ہسپتال ملازم محمد ناصر جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ ہسپتال میں داخل دو افراد بھی زخمی ہوئے ۔