قومی کرکٹرحسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
فاسٹ بالر حسن علی کرکٹ کے بعد ٹک ٹاک پر بھی چھائے ہوئے ہیں، اُن کے مداح حسن علی کو ٹک ٹاک کی دُنیا کا بے تاج بادشاہ بھی قرار دے چکے ہیں۔
حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک پنجابی سانگ پر خوب انجوائے کرتے ہوئے ایکٹنگ کر رہے ہیں۔
حسن علی اور سامعہ آرزو کی اس وائرل ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین سے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔
حسن علی نے سال 2018ء میں ٹک ٹاک جوائن کی تھی اور اُنہوں نے پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی جس پر 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی گزشتہ سال اگست میں دبئی کے ایک ہوٹل میں بھارتی دوشیزہ سامعیہ آرزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔