قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک کی دُنیا کا بادشاہ قرار دے دیا۔
فاسٹ بالر حسن علی دُنیائے کرکٹ کے بعد اب ٹک ٹاک کی دُنیا پر بھی چھائے ہوئے ہیں جس کا اندازہ اُن کی حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو پر آنے والے لائکس سے لگایا جاسکتا ہے۔
حسن علی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود اپنی آفیشل اکاؤنٹ پر 15 گھنٹے قبل ہی اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جو ایک پنجابی گانے پر بنائی گئی ہے۔
فاسٹ بالر کی مقبولیت کا اندازہ تو اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں اُن کی اس ویڈیو پر 96 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد صارفین نے کمنٹس بھی کیے ہیں۔
دوسری جانب سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’حسن علی ٹک ٹاک کے بادشاہ اور لیجنڈ ہیں۔‘
ٹک ٹاک پر حسن علی کے کتنے فالوورز ہیں؟
اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اس وقت ٹک ٹاک پر اُن کے ایک اعشاریہ ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اُن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 9 ملین یعنی 90 لاکھ لائکس آچکے ہیں۔
اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف 4 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر دو لوگ شامل ہیں۔
یاد رہےکہ حسن علی نے سال 2018 میں ٹک ٹاک جوائن کی تھی اور اُنہوں نے پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی جس پر 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے۔