نائیجیریا کی فوج کے26 جنرل عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ کورونا سے ہی ایک میجر جنرل ہلاک ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سالانہ کانفرنس میں شرکت کے بعد فوجی اہلکاروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، کانفرنس کو فوری ختم کرکے شرکا کو تنہائی اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
نائیجیریا میں کورونا متاثرین کی تعداد 73 ہزار سےزیادہ ہے جبکہ اموات 1 ہزار 197 ہیں۔