• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈاکٹر نے اسمارٹ فون کی مدد سے کورونا ٹیسٹ متعارف کروادیا

پاکستانی نژاد  ڈاکٹر نقیب خالد نے کینیڈا میں اسمارٹ فون کے ذریعے عالمی وبا کورونا وائرس کا فوری ٹیسٹ متعارف کروادیا ۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر نقیب خالد نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا کی تشخیص کرتی ایپلیکشن جلد ایپلیکشن اسٹور پر ایک اسمارٹ فون ایپ ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کے ساتھ ساتھ عالمی وبا کی روک تھام کے لیے ایسے فوری، درست اور کم قیمت ٹیسٹ ضروری ہیں جو لیبارٹری پر منحصر نہ ہو۔

پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے کہا کہ ہم کووِڈ 19 کا پھیلاؤ کنٹرول کر کے زندگی اور معیشتوں کو معمول پر لاسکتے ہیں۔


کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے ڈاکٹر نقیب خالد کو اس غیر معمولی کامیابی پر مبارکباد دی۔

ڈاکٹر نقیب خالد نے 1983 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد میڈیکل آلات اور نظام میں ایجادات کا تجربہ حاصل کیا تھا۔

تازہ ترین