• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی جیلوں میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا


پاکستان کی جیلوں میں کورونا  وائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے، ایمنسٹی اور جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے جیلوں میں کوروناوائرس  روکنے پر توجہ نہیں دی۔

 پاکستانی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں، حکومت نے جیلوں سے قیدی کم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

 رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس  کا دباؤ کم کرنے کے لیے رہا کیے گئے قیدی پھر گرفتار کرلیے گئے۔

 رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا کہ کورونا کا خطرہ کم کرنے کے لیے بوڑھے قیدی، خواتین اور سیاسی قیدی رہا کیے جائیں۔

تازہ ترین