ملتان کی ویمن جیل میں قید خاتون دم توڑ گئی، جیل انتظامیہ کے مطابق قیدی خاتون کی لاش ورثا کے سپرد کردی گئی ہے۔
آئی جی جیل محسن رفیق کے مطابق قیدی خاتون ہارٹ اٹیک کے باعث نشتر اسپتال میں زیرعلاج تھی، قیدی خاتون ایک ہفتہ سے زائد اسپتال میں زیر علاج رہی، اُس کی عمر ساٹھ برس کے قریب تھی۔
جیل انتظامیہ کے مطابق خاتون کے خلاف توہین مذہب کے مقدمے کا جیل میں ٹرائل ہورہا تھا۔
انتظامیہ کے مطابق خاتون کے خلاف تھانہ دانیوال ضلع وہاڑی میں 2015ء میں مقدمہ درج ہوا تھا۔