• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش تھی مینار پاکستان پر 5 لاکھ کارکن جمع ہوتے تاہم ایسا نہیں ہو سکا، مریم نواز

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی کوشش تھی کہ مینار پاکستان جلسے میں 5 لاکھ کارکن جمع ہوتے تاہم ایسا نہیں ہو سکا، جن لوگوں نے ذمہ داری ادا نہیں کی ان سے پوچھا جائے گا۔مسلم لیگ (ن)کی سینٹرل ایگزیکٹو ، سینٹرل ورکنگ کمیٹیوں، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جلسے کے حوالے سے پوری ذمہ داری نہیں نبھائی۔

تازہ ترین