• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق سنجرانی اور عمثان بزدار کی گورنر سندھ سے ملاقات، قانون سازی پر گفتگو

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عمثان بزدار نے گورنر سندھ عمران اسمعیل سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ گورنر ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق گورنر عمران اسماعیل سے چیئرمین  سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منگل کو ملاقات کی۔

اس موقع پر قانون سازی، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 


ملاقات کے دوران رہنماؤں نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے کا عزم کیا۔ ملاقات میں کہا گیا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مشترکہ حکمت عملی انتہائی اہم ثابت ہورہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی فنڈز کے تحفظ کے لئے قانون سازی ضروری ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پیکیج سے معاشی حب میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالا میں قانون  سازی میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پبجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی کے لئے کیے گئے اقدامات سے عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔

تازہ ترین