تل ابیب (جنگ نیوز )اسرائیل کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ اشارہ دیا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ ایک مشترکہ میزائل دفاعی نظام پر کام شروع کر سکتے ہیں۔یہ بیان اسرائیلی میزائل ڈیفنس آرگنائزیشن کے سربراہ موشے پیٹل کی جانب سے دیا گیا ہے۔ اسرائیل کی یہ ذیلی آرگنائزیشن ملکی محکمہ دفاع کے زیر نگرانی کام کرتی ہے۔ تاہم موشے کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کا کوئی بھی معاہدہ واشنگٹن حکومت کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا کیوں کہ اسرائیلی میزائل دفاعی نظام میں یا تو امریکی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے یا پھر یہ امریکی فنڈنگ سے تیار ہوا ہے۔