اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ گوادر میں باڑ لگانے کا وفاقی حکومت کا فیصلہ شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے مترادف ہے ۔حکومت جزیروں کی ترقی کے نام پر صوبوں کے اثاثے لے رہی ہے، آئی لینڈ آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی ہے، حکومت باڑ لگانے کا فیصلہ واپس لے ،اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ سکیورٹی کے نام پر گوادر شہر میں باڑ لگانے کی مذمت کرتے ہیں ۔ یہ وہ دور ہے جب دیوار برلن گرائی گئی ، اور یہاں سکیورٹی خدشات کے نام پر گوادر شہر کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت کے اقدامات کے باعث علاقے لے لوگوں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں ۔