کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ادارہ نورحق میں کراچی کی مختلف سیاسی، سماجی و سول سوسائٹی کی نمائندہ رہنماؤں اورکثیر تعداد میں کارکنان جماعت نے وفود کی صورت میں ملاقات کی اورامیرجماعت کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔تعزیت و دعائے مغفرت کرنے والوں میں عارف حبیب، پی پی پی سینیٹر انور لعل ڈین،ایس پی جمشید ٹاؤن فاروق بجرانی، نائب امیر جماعت غربا اہل حدیث مولانا حافظ محمد سلفی،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو،نائب قیم محمد اصغر، امیر سندھ محمد حسین محنتی، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، نائب امراء کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، برجیس احمد، مسلم پرویز، راجہ عارف سلطان، محمد اسحاق خان، انجینئر سلیم اظہر،ڈپٹی سیکریٹریز کراچی عبدالرزاق خان، یونس بارائی، راشد قریشی، نوید علی بیگ، عبد الرحمٰن فدا، امیر ضلع ملیر محمد اسلام، قائم مقام امیر ضلع غربی فضل احد حنیف، نائب امیر ضلع ماسٹر امین اللہ، سابق ایم پی اے حمید اللہ خان ایڈووکیٹ، سابق امیر ضلع پشین بلوچستان سید نذیر شاہ،یوسی چیئر مین نواز خان، مولانا اسفند یار کے صاحب زادے مفتی احمد الرحمٰن، جے یو آئی کے مرکزی رہنما محمد اسلم غوری، مفتی نعیم کے صاحب زادے جامعہ بنوریہ کے مہتمم اعلیٰ مفتی نعمان، جماعت غربا اہل حدیث کے سیکریٹری اطلاعات عمران احمد سلفی، پریس سیکریٹری حشمت اللہ صدیقی، عالم دین حکیم مطیع الرحمٰن، رہنما شفاعت اللہ صدیقی، جے یو آئی (س) کے رہنما حافظ احمد علی، علماء کونسل و جمعیت اتحاد علماء کراچی کے صدر مفتی قاسم محمود، پاکستان عوامی تحریک کے کورآرڈینیٹر سندھ سید مظہر اقبال شاہ، جنرل سیکریٹری کراچی راؤ کامران محمود، ڈپٹی جنرل سیکریٹریز نوید عالم اور عطا الرحمٰن ہاشمی، صدر پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی بشارت مرزا، صدر کراچی ارشد مرزا، صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کامران راجپوت، پیپلز پارٹی کے رہنما اقبال ساند، اظہار الحق، صدر منارٹی ونگ جماعت اسلامی کراچی یونس خان، نائب صدر منارٹی ونگ جماعت اسلامی کراچی سیموئیل نذیر،نائب صدر ضلع جنوبی انیل سنگھ،پاسٹر اسلم،پاسٹر ارشاد،پاسٹر ایرک طالب، صدر منارٹی ونگ ضلع وسطی پاسٹر ولسن،پاسٹر امون جونی،بشپ گلفام جاوید،پاسٹر افضل بشیر،پاسٹر عامر صادق، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا قاضی احسان احمد،مہتمم جامعہ الصفہ اکیڈمی مفتی زبیر، جمعیت اتحاد علماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید، اشاعت توحید السنہ مولانا رفیع اللہ، محمود آباد کے مدرسہ کے مہتمم قاری الہ داد،آل پاکستان اسٹیل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے عاصم بھٹی، صدر ٹاپس اصغر جونیجہ، جنرل سیکریٹری ملک جہانگیر، پاسلو کے جنرل سیکریٹری علی حیدر گبول کے زیر قیادت ایک بڑے وفد نے شرکت کی، ایس ایچ او جمشید ٹاؤن چوہدری زاہد حسین، سماجی رہنما و علاقہ کی معروف شخصیت عطا اللہ شاہ، ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن رئیل اسٹیٹ ڈیفکلیریاکے راجہ مظہر حسین، آصف عبدالکریم، معاذ لیاقت، سلیمان خیل قبیلے کے حاجی غنی،افغان قبائل کے رہنما حاجی طورخان، حاجی جنت گل،پی آئی بی فاؤنڈیشن کے صدر پیر عبدالرشید اور جنرل سیکریٹری پیر علی اصغر، راجہ قاسط نواز ایڈووکیٹ، ٹرانسپورٹر ارشاد بخاری،فیصل حسن زئی، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر خلیل کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات میں جنرل سیکریٹری عبدالصمد، نائب صدر کامران قریشی اور مصطفی، فرینڈز آف ادارہ ایف او ایچ کے حاجی پرویز، لالہ غفار جدون، جاوید ہزاروی، سید حسن فاروقی، اسلم عباسی، سہیل اعوان اور دیگر نے بھی تعزیت کی۔