• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ جلد ہی عملی سیاست میں حصہ لیں گی۔

والد کی مشیر رہنے کے بعدایوانکا کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ آئندہ سینیٹ انتخابات میں فلوریڈا سے امریکی سینیٹ کے لیے انتخاب لڑیں گی۔


ایوانکا ٹرمپ کو اس وقت وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ مشیر کی حیثیت حاصل ہے لیکن والد کی صدارت چھوڑنے سے پیشتر ہی ایوانکا کے مستقبل کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

ٹرمپ کی بیٹی پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے ٹیکس سے مستثنیٰ غیرمنافع بخش تنظیم کے فنڈز کا استعمال ٹرمپ کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا۔

انہوں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

امریکی نیوز چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اب ایوانکا سیاست میں باضابطہ طور پر آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے نظریں سینٹ پر جما لی ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ میں فلوریڈا سے امریکی سینیٹ کے لئے انتخاب لڑیں گی جہاں ان کا مقابلہ مارکو روبیو سے ہونے کی توقع ہے۔

مارکو روبیو ماضی میں ٹرمپ کے سخت ناقد رہے ہیں لیکن2016 میں جیت کے بعد وہ امریکی صدر کے وفادار ساتھی بن گئے تھے۔ 

تازہ ترین